جمعہ 19 اپریل 2024

آپ بھی ہوشیار رہیں ناراض بیوی نے شوہر کو اتنے کم پیسوں میں بیچ دیا جان کے آپ بے ہوش ہوجائیں گے

ایک ناراض بیوی نے اس بار کرسمس پر اَن چاہے تحفے فروخت کرنے کی بجائے اپنے شوہر کو فروخت کرنے کے لیے اشتہار دے دیا۔ہیمبرگ، جرمنی سے تعلق رکھنے والی عورت، جس کا فرضی نام ڈورتھی بتایا گیا ہے، نے ای بے پر ”استعمال شدہ شوہر“ کا اشتہار دیا ہے۔ ڈورتھی نے اپنے شوہر کی قیمت صرف 18 یورو مقرر کی ہے۔ ڈورتھی کا کہنا ہے کہ یہ اُن کا خوش قسمتی کا نمبر ہے۔اشتہار میں ڈورتھی نے بتایا کہ اُن کی 7 سال پہلے شادی ہوئی تھی لیکن وہ شریک حیات کے منفی رویے سے کافی تنگ ہیں، انہیں لگتا ہے کہ اب وہ ایک دوسرے کے لیے نہیں ہیں۔ایک اخبار کے مطابق لوگوں نے ڈورتھی کے اشتہار میں کافی دلچسپی دکھائی ہے لیکن انہیں کوئی اچھا گاہک نہیں ملا، لوگ اسے تفریح کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ڈورتھی نےا خبار کو بتایا کہ انہیں اشتہار کا اچھا ردعمل ملا ہے، کچھ لوگوں نے انہیں مسکراہٹ کے ایموجی بھیجے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اس اشتہار سے کوئی ڈراما کرنا نہیں چاہتیں۔ یہ بس تفریح کے لیے تھا۔ڈورتھی نے بتایا کہ ان کے شوہر کو اس اشتہار کے بارے میں علم نہیں تھا لیکن اخبار نے انہیں سب کچھ بتا دیا۔

Facebook Comments