جمعرات 28 مارچ 2024

میاں بیوی کے سونے کا انداز ان کے رشتے کے بارے میں کیا کہتا ہے.

سونے کا انداز میاں بیوی کی ازدواجی زندگی کے بارے میں کیا کچھ بتاتا ہے؟ اس حوالے سے سائنسدانوں نے انتہائی حیران کن رازبتا دیئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”میاں بیوی کے سونے کا انداز ان کی ازدواجی زندگی کے متعلق بہت سے راز افشاءکرتا ہے۔ جو میاں بیوی ایک دوسرے کی طرف منہ کرکے اور لپٹ کر سوتے ہیں وہ ازدواجی تعلقات

میں سب سے زیادہ متحرک ہوتے ہیں جبکہ جو میاں بیوی ایک دوسرے کی طرف پشت کرکے سوئیں وہ سب سے کم ازدواجی تعلق قائم کرتے ہیں۔“
رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے اس تحقیق میں 1ہزار سے زائد جوڑوں سے ان کی سونے کی پوزیشن پوچھی اور ان کے جنسی معمولات کے متعلق سوالات کیے اور ان کا تجزیہ کرکے نتائج مرتب کیے۔میٹرس ایڈوائز کے زیراہتمام کی جانے والی اس تحقیق میں سائنسدانوں نے میاں بیوی کے سونے کے کئی پسندیدہ اور ناپسندیدہ پوزیشنیں بھی بیان کی ہیں اور ان پوزیشنوں کے تناسب سے ان کے ازدواجی عمل کی اوسط بھی بیان کی ہے۔ ماہرین نے سب سے زیادہ اوسط پانچ رکھی تھی اور جو میاں بیوی ایک دوسرے کی طرف منہ کرکے سوتے ہیں ان میں یہ اوسط 5میں سے سب سے زیادہ 4.2تھی۔

Facebook Comments