جمعہ 19 اپریل 2024

سینیٹ انتخابات، قومی اسمبلی میں پہلا ووٹ فیصل واوڈا نے کاسٹ کیا

اسلام آباد (دھرتی نیوز) سینیٹ انتخابات کیلئے 37 نشستوں پر پولنگ کا آغاز ہوگیا۔ پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

   دھرتی نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں سینیٹ کا پہلا ووٹ پی ٹی آئی کے فیصل واوڈا نے کاسٹ کیا، پیپلزپارٹی کے قادر پٹیل ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے قومی اسمبلی پہنچے تو سکیورٹی اہلکاروں نے انہیں روک لیااور انہیں فون اندر لے جانے سے روک دیا،سکیورٹی اہلکاروں کاکہناہے کہ کسی بھی شخص کو موبائل اندر لے جانے کی اجازت نہیں ، یہاں تک کہ حکومتی شخص بھی موبائل اندر نہیں لے جاسکتا۔

 وفاق اور صوبوں میں جنرل نشستوں پر 39 امیدوار آمنے سامنے ہیں، خواتین 18، ٹیکنو کریٹ 13 اور اقلیتی نشستوں پر 8 امیدوار مدمقابل ہیں۔ آئین کے مطابق سینیٹ انتخابات خفیہ بیلٹ کے ذریعے ہوں گے۔

اسلام آباد کی جنرل نشست پر پی ٹی آئی کے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے یوسف رضا گیلانی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

Facebook Comments