جمعہ 19 اپریل 2024

کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے بڑا اعزاز

ریاض:( دھرتی نیوز) سعودی عرب میں کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو عالمی ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض میں قائم اس ایئرپورٹ کو ایئرپورٹس انٹرنیشنل کونسل نے مشرقی وسطی میں بہترین صحت اقدامات ایوارڈ سے نوازا ہے۔

کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو مشرق وسطی میں بہترین صحت اقدامات ایوارڈ برائے 2020 دیا گیا۔

یہ ایوارڈ دو ایئرپورٹس کو دیا گیا ہے۔ کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے کورونا وبا کے دوران صحت کی بہترین سہولیات فراہم کیں اور محدود پروازوں کے دورانیے میں بھی وائرس سے بچاؤ کا خیال رکھا گیا۔

واضح رہے کہ کنگ خالد ایئرپورٹ نے اے ایس کیو پروگرام کو بھی نافذ کیا تھا۔

Facebook Comments