جمعرات 28 مارچ 2024

سینیٹ انتخابات ، الیکشن کمیشن کو دو شکایات موصول ہو گئیں ، کیاہوا؟ جانئے

اسلام آباد (دھرتی نیوز)سینیٹ انتخابات کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے اور اس دوران الیکشن کمیشن کے مانیٹرنگ سیل کو دو شکایات موصول ہو گئی ہیں ۔

دھرتی نیوز کی تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی دونوں شکایات بلوچستان اسمبلی میں ووٹنگ سے متعلق ہیں ، بلوچستان اسمبلی میں سینیٹ الیکشن کیلئے پولنگ تاخیر سے شروع ہوئی ، الیکشن کمیشن نے شکایات کے ازالے کیلئے پریزائیڈنگ افسران کو احکامات جاری کردیئے ہیں ۔

الیکشن کمیشن نے رکن شاہ محمد جتوئی کو شکایت کے فوری ازالے کی ہدایت کی ہے ۔

Facebook Comments