جمعہ 29 مارچ 2024

’ وزیراعظم نے سینیٹ انتخابات سے پہلے یہ کام کیا ‘ پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھتے ہوئے عمران خان کی شکایت کر دی

اسلام آباد (دھرتی نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی شکایت لگا دی ہے ۔

دھرتی نیوز کی تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری نے الیکشن کمیشن کو خط لکھاہے جس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ وزیراعظم عمران خا ن سینیٹ انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں ، وزیراعظم نے سینیٹ انتخابات سے پہلے اراکین اسمبلی سے ملاقاتیں کیں ۔ نیئر بخاری کا خط میں کہناتھا کہ وزیراعظم نے ان اراکین سے ملاقاتیں کیں جو کہ الیکٹورل کالج کا حصہ ہیں ، عمران خان کا یہ عمل بدعنوانی اور رشوت کے زمرے میں آتاہے ۔ الیکشن کمیشن وزیراعظم کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے ۔

Facebook Comments