جمعہ 19 اپریل 2024

سینیٹ الیکشن، بیٹے کی ویڈیو سے متعلق یوسف رضا گیلانی کا مؤقف سامنے آگیا

اسلام آباد (دھرتی نیوز) سابق وزیراعظم اور اسلام آباد سے سینیٹ امیدوار یوسف رضا گیلانی کا اپنے بیٹے کی مبینہ ویڈیو سے متعلق موقف آگیا اور کہا کہ بھونڈے سے الزامات لگائے ہیں، نہ نام پتہ ہے نہ یہ پتہ کہ کون ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ عدالت نے ہمارے مؤقف کے حق میں فیصلہ کیا، یہ ملک اور پارلیمنٹ کیلئے ہمارا پہلا تحفہ ہے ، اگر حکومت سیکریٹ بیلٹ کو ختم کرنا چاہتی ہے تو آئے ہمارے ساتھ بیٹھے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری وجہ سے آج وزیراعظم ایم این ایز، ایم پی ایز اور سینیٹرز سے مل رہے ہیں، یہ ارکان اسمبلی سے مل بھی رہے ہیں 50، 50 کروڑ روپے کے فنڈ بھی دے رہے ہیں۔

 سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہم جس مقصد کیلئے آئے تھے وہ مکمل ہوگیا، ووٹ مانگنا ہمارا حق ہے، آپ اپنے ارکان کو سنبھالیں، ووٹ مانگنا ہمارا حق ہے ، میں تو عمران خان کو بھی خط لکھا ہے کہ مجھے ووٹ دیں۔

Facebook Comments