جمعرات 28 مارچ 2024

فلم ’کل ہو نہ ہو‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنیوالی یہ بچی اب کیسی دکھتی ہیں اور اب کیا کرنے جارہی ہیں؟

ممبئی (دھرتی نیوز ڈیسک) بچے اتنی جلدی بڑے ہوجاتے ہیں کہ قریبی رشتہ داروں کے لیے بھی پہچان مشکل ہوجاتی ہے اور فلموں میں کام کرنیوالے بچے تو ہمیشہ مداحوں کے ذہن میں بچے کے روپ میں ہی رہتے ہیں، اگر انہیں ایک عرصہ بعد دیکھیں تو پہنچاننا مشکل ہوجاتاہے ، ایسا ہی کچھ بالی وڈ کی مقبول ترین فلم ’کل ہو نہ ہو’ میں شاہ رخ خان کے ساتھ اداکاری کرنے والی چائلڈ آرٹسٹ جھنک شکلاکے ساتھ بھی ہوا ہے ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Jhanak Shukla (@jhanakshukla)

متعدد بھارتی فلموں اور ڈراموں میں چائلڈ آرٹسٹ کی حیثیت سے اداکاری کرنے والی جھنک شکلا اب 25 سال کی ہو گئی ہیں.

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Jhanak Shukla (@jhanakshukla)

حالیہ دنوں میں چائلڈ آرٹسٹ کی حیثیت سے اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی جھنک شکلا نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ جب وہ 15 سال کی ہوئیں تو انہوں نے اداکاری سے وقفہ لینے کا سوچا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Jhanak Shukla (@jhanakshukla)

بھارت کے معروف سٹ کام ‘کرشمہ کا کرشمہ‘ میں اداکاری کرنے والی جھنک نے بتایا کہ انہیں اب اکیلے رہنا اچھا لگتا ہے اور وہ اب ایک آرکیالوجسٹ ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Jhanak Shukla (@jhanakshukla)

جھنک کا مزید کہنا تھا کہ وہ نیوزی لینڈ جانا چاہتی ہیں اور وہاں میوزم میں کام کرکے ایک پُرسکون زندگی گزارنے کی خواہش رکھتی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Jhanak Shukla (@jhanakshukla)

Facebook Comments