منگل 23 اپریل 2024

بیرون ملک سے سعودی عرب آنے والے مسافر یہ جان لیں!

ریاض:(دھرتی نیوز ڈیسک) سعودی عرب میں توکلنا ایپ انتظامیہ نے وضاحت کی ہے کہ بیرون ملک سے وطن واپس لوٹنے والے مسافروں کو اس پلیٹ فارم پر دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انتظامیہ کا کہنا ہے کہ توکلنا ایپ میں دو کیٹگریز ہیں ‘اے اور بی’، سعودی عرب آنے والے مسافروں کو انہیں دو حصوں میں بانٹا گیا ہے۔

وہ ممالک جو کورونا زدہ شمار نہیں ہوتے وہ کیٹگری اے کا حصہ ہیں اور جہاں وبا نے اپنی شدت اختیار کی اور اب بھی وائرس کا پھیلاؤ زیادہ ہے وہاں سے آنے والے افراد کیٹگری بی میں شمار ہوں گے۔

اس حوالے سے کسی شہری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سوال کیا تھا جس پر ایپ انتظامیہ نے وضاحت پیش کی۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ اے مسافر کا بار کوڈ نیلے جبکہ بی کا بنفشی رنگ(پرپل) کا ہوتا ہے۔

مملکت آنے کے بعد مسافروں کو 8 گھنٹے کے اندر اپنے گھر کی لوکیشن بھیجنا ہوگی اور 7 دن کا قرنطینہ بھی کرنا پڑے گا۔ جبکہ 5 دن بعد مسافروں کی کوروناٹیسٹنگ بھی لازم ہے۔

ایپ میں جب تک سبز بار کوڈ نہیں آجاتا گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Facebook Comments