جمعہ 26 اپریل 2024

” وزیراعظم عمران خان نے بھی اپنا ووٹ ضائع کیا “ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا

اسلام آباد (دھرتی نیوز)سینیٹ انتخابات کیلئے قومی اسمبلی میں ووٹنگ کا عمل تقریبا مکمل ہو چکاہے اور صرف ایک رکن کا انتظار کیا جارہاہے ، دلچسپ امر یہ ہے کہ شہریارآفریدی اپنے بیلٹ پیپر پر دستخط کر آئے جس کے باعث ووٹ مسترد ہونے کا امکان پیداہو گیاہے لیکن اب سوشل میڈیا پر خبر گرم ہے کہ عمران خان نے بھی بیلٹ پیپر میں غلطی کر دی ہے جس کے باعث ان کا ووٹ بھی خطرے میں آ گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق یوسف رضا گیلانی اور حفیظ شیخ کے درمیان آج سینیٹ کی نشست کیلئے ٹاکرا جاری ہے ، اپنے کو کامیاب کروانے کیلئے علی حیدر گیلانی بھی سینیٹ الیکشن سے قبل کافی سرگرم دکھائی دیئے لیکن اب یوسف رضا گیلانی کے بیٹے ’ قاسم گیلانی ‘ نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے دعویٰ کر دیاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی اپنا ووٹ ضائع کر دیاہے ۔قاسم گیلانی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” عمران خان نے بیلٹ پیپر پر امیدواروں کو نمبر دینے کی بجائے ٹک کا نشان لگا دیاہے اور اپنا ووٹ ضائع کر دیاہے ۔“

یاد رہے کہ اس سے قبل شہریارآفریدی نے اپنے بیلٹ پیپر پر دستخط کر دیئے تھے اور غلطی کا ادراک ہونے پر وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کیا ، شہریار آفریدی نے دوبارہ ووٹ ڈالنے کی درخواست بھی دی تھی لیکن فی الحال ایسا کوئی مطالبہ منظور نہیں ہو سکا ۔ شہریار آفریدی سے وزیراعظم عمران خان نے ووٹ ضائع کرنے پر سخت ناراضگی کا اظہار بھی کیا تھا ۔

Facebook Comments