ھفتہ 20 اپریل 2024

پی ایس ایل کی تاریخ کا مہنگا ترین اوور کرانے کا اعزاز کراچی کنگز کے باؤلر کے نام، یہ کون ہے اور ایک اوور میں کتنے رنز دئیے؟ جان کر آپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں

کراچی (دھرتی نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ کا سب سے مہنگا اوور کروانے کا ’اعزاز‘ کراچی کنگز کے ڈینیل کرسچن نے اپنے نام کر لیا ہے جنہوں نے پشاور زلمی کیخلاف میچ کے آخری اوور میں 32 رنز دئیے۔

دھرتی نیوز کی تفصیلات کے مطابق نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو آخری اوورز تک پشاور زلمی کو اپنی گرفت میں رکھا مگر اننگز کے آخری اوور میں ڈینیل کرسچن نے 32 رنز دے کر کنگز کے مداحوں کو مایوس کر دیا۔

پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 188 رنز سکور کئے اور یوں اننگز کے 17 فیصد رنز صرف آخری اوور میں بنے۔ پشاور زلمی کے عماد بٹ اس وقت کریز پر آئے جب ٹیم کا مجموعی سکور 151 تھا اور اس کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے، اننگز کا آخری اوور ڈینیل کرسچن کرانے آئے تو پہلی گیند پر ہی انہیں چوکا پڑ گیا، دوسری گیند وائیڈ بال قرار پائی تو تیسری اور چوتھی گیند پر بھی عماد بٹ نے مسلسل دو چوکے رسید کر دئیے۔

 عماد بٹ نے اوور کی چوتھی گیند پر شاندار چھکا مارا تو پانچویں گیند پر بھاگ پر دو رنز بنائے، چھٹی گیند بھی وائیڈ قرار پائی اور اس کیساتھ چار رنز بھی ملے جبکہ چھٹی گیند کو بھی انہوں نے باﺅنڈری کے پاس پھینک کر اس اوور میں مجموعی طور پر 32 رنز بناڈ الے اور خود وہ صرف سات گیندوں پر دو چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 27 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

Facebook Comments