ھفتہ 20 اپریل 2024

سینیٹ الیکشن، پہلا نتیجہ آگیا، کون سا امیدوار سب سے پہلے کامیاب قرار پایا؟

کوئٹہ (دھرتی نیوز) سینیٹ الیکشن کیلئے چار اسمبلیوں میں ہونے والی پولنگ ختم ہونے کے بعد پہلے امیدوار کی کامیابی کا اعلان کردیا گیا۔

 دھرتی نیوز کے مطابق بلوچستان اسمبلی سے آزاد امیدوار عبدالقادر کامیاب قرار پائے ہیں۔ انہیں پہلے تحریک انصاف نے ٹکٹ جاری کیا تھا تاہم مقامی قیادت کے اعتراض کے بعد ان سے ٹکٹ واپس لے لیا گیا تھا۔

عبدالقادر کو بلوچستان کی حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کی حمایت حاصل تھی ، اس کے علاوہ تحریک انصاف نے بھی اپنا امیدوار ان کے حق میں دستبردار کرادیا تھا۔

Facebook Comments