جمعہ 29 مارچ 2024

بلوچستان سے 3 نشستیں مکمل ہونے کے بعد سندھ اسمبلی سے 2 سیٹوں کا نتیجہ بھی آگیا،پی پی کو بڑا جھٹکا

کراچی (دھرتی نیوز) سینیٹ الیکشن کیلئے چار اسمبلیوں میں ووٹنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

بلوچستان سے اب تک تین جنرل نشستوں کے نتائج مکمل ہوچکے ہیں جن پر آزاد امیدوار عبدالقادر، متحدہ اپوزیشن کے مولانا عبدالغفور حیدری اور بی این پی مینگل کے محمد قاسم رونجھو کامیاب قرار پائے ہیں۔ اس کے علاوہ سندھ سے خواتین کی دو نشستوں کے نتائج بھی موصول ہوگئے ہیں۔

سندھ سے پاکستان پیپلز پارٹی کی پلوشہ خان 60 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائی ہیں۔ ان کے علاوہ خواتین کی نشست پر دوسری کامیابی متحدہ قومی موومنٹ کی خالدہ اطیب کے حصے میں آئی ہے، انہوں نے 57 ووٹ لے کر پیپلز پارٹی کی رخسانہ شاہ کو شکست دی ہے۔

Facebook Comments