ھفتہ 20 اپریل 2024

چوتھے بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے کھاریاں میں جاری

راولپنڈی:(دھرتی نیوز) آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چوتھے بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے کھاریاں میں جاری ہے ، جس میں مختلف ٹیمیں ٹیکنیکل بیٹل ڈرلز اور دیگر حربی صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہی ہیں۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چوتھے بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے کھاریاں میں نیشنل کاؤنٹرٹیررازم سینٹر میں جاری ہے، مقابلوں میں چیلنجنگ صورتحال،جسمانی اورذہنی صلاحیتوں کامظاہرہ کیا جارہا ہے۔

مختلف ٹیمیں ٹیکنیکل بیٹل ڈرلزاوردیگرحربی صلاحیتوں کامظاہرہ کررہی ہیں جبکہ آبی رکاوٹوں ودیگرچیلنجز پر مبنی مقابلے بھی ہوں گے۔

گذشتہ روز چوتھے بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مقابلے 2021 کا آغاز ہوا تھا ، 3روزہ مقابلوں میں پاکستان آرمی کی 8 ڈومیسٹک ٹیموں کے علاوہ 8 اتحادی ممالک کی ٹیمیں بھی حصہ لیں گی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اتحادی ممالک میں اردن ، سری لنکا ، ترکی اور ازبکستان کی ٹیمیں مقابلوں میں شریک ہوں گی جبکہ مراکش ، انڈونیشیا ، قازقستان اور تاجکستان مبصرین کی حیثیت سے حصہ لیں گے ۔

ترجمان پاک فوج نے کہا تھا کہ مقابلوں میں شرکا کی جانب سے پیشہ ورانہ اور فزیکل مہارتوں کا مظاہرہ کیا جائے گا جبکہ ٹیمیں 62گھنٹوں پر محیط اس ایونٹ میں مختلف نوعیت کی رکاوٹوں کو عبور کریں گی۔

Facebook Comments