جمعہ 26 اپریل 2024

قومی اسمبلی میں گنتی کے بعد کتنے ووٹ الگ کردیے گئے؟ تعداد اتنی کہ یقین نہ آئے

اسلام آباد (دھرتی نیوز) قومی اسمبلی میں سینیٹ الیکشن کیلئے ووٹوں کی گنتی کے بعد چھ ووٹ الگ کردیے گئے ہیں۔

 دھرتی  نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں سینیٹ کی جنرل نشستوں پر ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ گنتی کے دوران الیکشن کمیشن کے عملے نے چھ ووٹ الگ کردیے ہیں ۔ ان ووٹوں کے بارے میں امکان ہے کہ انہیں مسترد کیا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ سینیٹرز کے انتخاب کیلئے ہونے والی پولنگ کے دوران کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی کا ووٹ ضائع ہوگیا تھا ۔ انہوں نے امیدوار کے نام کے سامنے نمبر لکھنے کی بجائے دستخط کردیے تھے۔ بعد ازاں انہوں نے الیکشن کمیشن کو نیا بیلٹ پیپر جاری کرنے کی درخواست بھی کی جو مسترد کردی گئی۔ اسی طرح سابق صدر آصف علی زرداری کا ووٹ بھی ضائع ہوگیا تھا لیکن انہیں نیا بیلٹ پیپر جاری کردیا گیا تھا۔

Facebook Comments