بدہ 24 اپریل 2024

’عمران خان میں تھوڑی بھی شرم حیا ہے تو گھر چلے جائیں‘ سینیٹ الیکشن میں شکست کے بعد مطالبہ کردیا گیا

اسلام آباد (دھرتی نیوز) سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے حفیظ شیخ کی سینیٹ الیکشن میں ناکامی کے بعد وزیر اعظم عمران خان سے گھر جانے کا مطالبہ کردیا۔

قومی اسمبلی سے سینیٹ کی نشست کے نتیجے کا اعلان ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ’ یہ عمران خان کو گھر بھیجنے کا پہلا قدم ہے، اگر ان میں تھوڑی سی بھی حیا اور شرم ہے تو انہیں گھر چلے جانا چاہیے، یہ حکومت کیلئے بہت بڑی شکست ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ حفیظ شیخ کی شکست ان کا مقدر تھی، اب دیکھتے ہیں کہ وہ پاکستان میں رہتے ہیں یا نہیں رہتے؟ وہ اگلے چند دنوں میں پاکستان سے غائب ہوجائیں گے۔

 محمد زبیر کے مطابق عمران خان کو 2018 میں دھاندلی سے جتوایا گیا تھا اور آج اس کا یہ پہلا ازالہ ہوا ہے۔ سینیٹ الیکشن میں پیسہ چلنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ سارے ارب پتی تو ان کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے، ہمارے پاس تو پیسے ہی نہیں تھے۔

Facebook Comments