جمعہ 26 اپریل 2024

یوسف رضا گیلانی کی تاریخی کامیابی ، شاہزیب خانزادہ نے ایسی بات کہہ دی کہ وزیراعظم سمیت حکمران جماعت کی پریشانی مزید بڑھ جائے

کراچی(دھرتی نیوز)سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد کی جنرل نشست پر اپوزیشن کےمتفقہ امیدواراورسابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے تاریخی فتح حاصل کے سیاسی حلقوں میں تہلکہ برپا کردیا ہے، ایسے میں سینئر صحافی اور اینکر پرسن شاہزیب خانزداہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی کامیابی کے لئے وزیراعظم عمران خان ذاتی طور پر کمپئین اور اس بات کو یقینی بنا رہے تھے کہ سارے اراکین ووٹ دیں ،گیلانی کی فتح حکومت کے لئے بہت بڑا سیٹ بیک اور علامتی طور پر وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد ہے،گیلانی کی جیت سے اپوزیشن کو بیانیہ بنانےمیں بڑی مدد ملے گی۔

 نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہزیب خانزادہ کا کہنا تھا کہ حکومت کے پوائنٹ آف ویو سے یوسف رضا گیلانی کی فتح بہت بڑا اَپ سیٹ ہےاور اس کی وجہ یہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان ذاتی طور پر ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کی کمپئین کر رہے تھےاور ذاتی طور پر ایک ، ایک ایم این اے سے وزیراعظم کی طرف سے ملاقات کی گئی ،کل جو سٹنگ آپریشن ہوا تھا اُس سے یہ بھی ثابت ہو گیا تھا کہ وہ جو تین چار ایم این اے تھے وہ خود تحریک انصاف کی طرف سے یہ کام کر رہے تھے ،یعنی اُنہوں نےبھی عبد الحفیظ شیخ کے حق میں ہی ووٹ دینا تھا ،اس لئےیہ حکومت کے لئے بہت بڑا سیٹ بیک ہے۔انہوں نےکہا کہ وزیراعظم عمران خان وزیر خزانہ کی جیت کے لئے ذاتی طور پر کوششیں کر رہےتھےاوراپوزیشن اس بات کو اس طریقے سے بیان کر رہی تھی کہ اگر گیلانی جیتتے ہیں تو یہ وزیراعظم کے خلاف علامتی طور پر عدم اعتماد پہلے ہی ہوجائے گا ،ظاہر ہے کہ وزیراعظم کا ذاتی طور پر کمپئین کرنا ،واحد امیدوار کا اکثریت ہونے اور اتحادیوں کی جانب سے مکمل سپورٹ کرنے کے باوجود کے باوجود ہار جانا اپوزیشن کی سب سے بڑی اور حیران کن کامیابی ہے۔

 شاہزیب خانزادہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز حکومتی ڈنرمیں 176 یا 178 لوگ موجود تھےجبکہ اپوزیشن کےڈنرمیں161افراد شریک تھےیعنی کے15 یا سولہ لوگوں کا فرق تھا ،اُس کے باوجود اگر یوسف رضا گیلانی جیت گئے ہیں تو اس کا مطلب ہےکہ اس وقت تحریک انصاف یا گورنمنٹ کے اندرسب چیزیں ٹھیک نہیں ہیں ،اپوزیشن تو کہتی تھی کہ حکومت سے لوگ ناراض ہیں،وہ بھی بات اہم ہے،یوسف رضاگیلانی کی جیت کے بعد اپوزیشن کو بیانیہ بنانے میں بہت بڑی مدد ملنے والی ہے،جو کچھ کل ہوا اور علی حیدر گیلانی کی ویڈیو سامنے آئی اس سے ظاہر ہے کہ حکومت یہ ثابت کرنے کی کوشش کرے گی کہ ہم تو کہہ رہے تھے کہ اُنہوں نے پیسہ چلایا ،ان کا پیسہ چلانا کل پکڑا بھی گیا ہےمگر گیلانی صاحب کا جیت جانا اور حفیظ شیخ کا ہار جانا باوجود اس کے کہ تمام کی تمام اتحادی جماعتوں نے سپورٹ کا اعلان کیا تھا،وزیراعظم نےذاتی طور پرکمپئین کی تھی ،ایک ایک ایم این سے ملنا اور ذاتی طور پر اس بات کو یقینی بنانا کہ سارے ووٹ دیں بہت بڑا سیٹ بیک ہے

Facebook Comments