’ لولی لنگڑی حکومت کس کام کی؟‘ حکومت کے سب سے بڑے حامی صحافی کامران خان نے عمران خان سے بڑا مطالبہ کردیا
کراچی (دھرتی نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کے حامی صحافی و اینکر پرسن کامران خان نے وزیر اعظم عمران خان سے اسمبلیاں توڑنے کا مطالبہ کردیا۔
سینیٹ الیکشن میں قومی اسمبلی سے حکومتی امیدوار کی ناکامی کے بعد ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کامران خان نے کہا کہ’ جو بھی ہوا جیسے بھی ہوا جنہوں نے بھی کیا اب ناممکن ہے کہ عمران خان حکومت آج سینیٹ نتائج سے جنم لینے والی سیاسی سونامی کو سہہ سکے، لولی لنگڑی حکومت کس کام کی؟
عمران خان ہمت کریں اسمبلیاں تحلیل کریں، نئے انتخابات کا اعلان کریں، پھر دیکھیں عوام ان کے ساتھ ہیں یا نواز،زرداری اتحاد کے ساتھ۔‘
عمران خان چاہیں نہ چاہیں پارلیمنٹ نے بشمول پی ٹی آئ باغیان نے یوسف رضا گیلانی کو حفیظ شیخ پر فوقیت دیکر NRO کے حق میں ووٹ دیا اب وہ اس گرینڈ NRO کو نہیں روک سکتے جو پاکستان کے دروازے پر کھڑا ہے پارلیمنٹ کے نزدیک کرپشن الزامات کی کوئی حیثیت نہیں 22 کروڑ پاکستانیوں سے بھی پوچھ لیں
— Kamran Khan (@AajKamranKhan) March 3, 2021
کامران خان کا کہنا تھا کہ ’عمران خان چاہیں نہ چاہیں پارلیمنٹ نے بشمول پی ٹی آئی باغیان نے یوسف رضا گیلانی کو حفیظ شیخ پر فوقیت دے کر این آر او کے حق میں ووٹ دیا، اب وہ اس گرینڈ این آر او کو نہیں روک سکتے جو پاکستان کے دروازے پر کھڑا ہے، پارلیمنٹ کے نزدیک کرپشن الزامات کی کوئی حیثیت نہیں، 22 کروڑ پاکستانیوں سےبھی پوچھ لیں۔‘
جو بھی ہوا جیسے بھی ہوا جنہوں نے بھی کیا اب ناممکن ہے عمران خان حکومت آج سینیٹ نتائج سے جنم لینے والی سیاسی سونامی کو سہ سکے! لولی لنگڑی حکومت کس کام کی؟ عمران خان ہمت کریں اسمبلیاں تحلیل کریں نئے انتخابات کا اعلان کریں پھر دیکھیں عوام انکے ساتھ ہیں یا نواز۔زرداری اتحاد کے ساتھ
— Kamran Khan (@AajKamranKhan) March 3, 2021
خیال رہے کہ سینیٹ الیکشن میں اسلام آباد کی جنرل نشست پر اپوزیشن کے امیدوار یوسف رضا گیلانی نے حکومتی امیدوار حفیظ شیخ کو شکست دی ہے۔ یوسف رضا گیلانی نے 169 جبکہ حفیظ شیخ نے 164 وٹ حاصل کیے۔
Facebook Comments