جمعرات 28 مارچ 2024

پی ایس ایل 6 میں کورونا کے وارجاری،مزید 3 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے

کراچی(دھرتی نیوز)پی ایس ایل 6 میں کورونا کے وارجاری ہیں،دو ٹیموں کے مزید 3 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے 

 دھرتی نیوز کے مطابق پی سی بی نے تینوں کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی، تینوں کھلاڑی10 دن تک آئسولیشن میں رہیں گے۔

متاثرہ کھلاڑیوں نے بدھ کے رو زمنعقدہ میچز میں شرکت نہیں کی ،علامات ظاہر ہونے پر گزشتہ دوپہر میں کورونا ٹیسٹ کروائے ، پی سی بی کی آرگنائزنگ آج ورچوئل میٹنگ کا انعقاد کرے گی ،تمام ٹیموں کے مالکان اورمینجمنٹ میٹنگ میں شرکت کرے گی ۔

Facebook Comments