جمعہ 29 مارچ 2024

’میں ایک ڈیل سے 30ارب روپے بنا سکتا ہوں ‘عمران خان نے وزارت عظمیٰ کی نشست پر بیٹھ کر پیسے بنانے کا طریقہ بتا دیا

اسلام آباد (دھرتی نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب ملک کا وزیراعظم چوری کرتا ہے تو ملک نیچے جانا شروع کردیتا ہے ،میں ایک پراجیکٹ میں اربوں روپے بنا سکتا ہوں ،مثال کے طور پر میں سو ارب روپے کا ایک پاور پراجیکٹ لگاتا ہوں اور پھر اسے ایک سو تیس ارب روپے کا ظاہر کروں ،وہ تیس ارب روپے بیرون ملک اکاونٹ میں ٹرانسفر ہو جائیں گے ،اس طرح میں ایک ڈیل سے تیس ارب روپے بنا سکتا ہوں ۔

قوم سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل میری جدو جہد سے واقف نہیں ،میں سیاست میں اس لیے آیا کیونکہ میں نے دیکھا کے سیاست میں انصاف ختم ہو گیا ،میرے والدین غلام ملک ہندوستان میں پیدا ہوئے ،میں پاکستان کی پہلی جنریشن میں سے تھا جو آزاد ملک میں پیدا ہوئے اور جب ہم بڑے ہو رہے تھے تو پاکستان ترقی کر رہا تھا اور اوپر کی جانب جا رہا تھا لیکن پھر 1985کے بعد ملکی سیاست میں پیسہ آگیا اور پھر پاکستان نے نیچے کی طرف جانا شروع کردیا ۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک کا قانون طاقت ور کو نہیں پکڑتا لیکن غریبوں کو ضرور پکڑتا ہے ،جب مشرف نے مجھے جیل میں ڈالا تو میں نے دیکھا کہ وہاں سب غریب لوگ تھے ،میں سیاست میں انصاف کی فراہمی اور قانون کی بالادستی قائم کرنے آیا تاکہ طاقتور بھی قانون کے نیچے آسکیں۔

Facebook Comments