جمعہ 19 اپریل 2024

اسکول فیسوں میں اضافے سے پریشان والدین کیلئے بڑی خوشخبری

لاہور(دھرتی نیوز) وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے اسکولوں کی فیسیں نہ بڑھانے کے احکامات جاری کر دئیے ، تین بڑے نجی اسکولوں نے سالانہ فیس 5 فیصد کی بجائے 8 فیصد بڑھانے کی درخواست کی تھی۔

دھرتی نیوز کی تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے نجی اسکولزکی جانب سےفیس بڑھانے کی درخواست مسترد کردی ، اس حوالے سے وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے فیس نہ بڑھانے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

درخواست تین بڑےنجی اسکولز کی جانب سےجمع کرائی گئی تھی ، جس میں سالانہ فیس 5 کے بجائے 8 فیصد بڑھانے کی درخواست کی گئی تھی۔

ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ تینوں نجی اسکول فیس بڑھانے کے حوالے متعلقہ دستاویزات جمع کرانے میں ناکام رہے، درخواستیں دینے والے تینوں سکول اب سالانہ 5 فیصد سے زائد اضافہ نہیں کر سکیں گے، بیکن ہاؤس، لاہور گرامر، اور بلوم فیلڈ اسکول عدالت کے جاری کردہ احکامات کے مطابق فیس کا تعین کرنے کے پابند ہوں گے۔

وزیر تعلیم پنجاب نے کہا والدین کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے تمام نجی اسکولوں کو پابند کیا جاتا ہے کہ فیس میں سالانہ مخض پانچ فیصد اضافہ کیا جائے، جو اسکول سالانہ 5 فیصد سے زیادہ اضافے کے خواہاں ہوں انہیں اس سے متعلقہ دستاویزات فراہم کرنا ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فیس میں سالانہ 8 فیصد اضافے کی درخواست کرنے والے تینیوں نجی سکولوں کی جانب سے متعلقہ دستاویزات جمع نہیں کروائے گئے اور فیسوں کی وصولی کے حوالے کسی بھی گزشتہ حکومت کی جانب سے والدین کو ریلیف دینے کے لئے اس طرز کے اقدامات نہیں کیے گئے۔

ڈاکٹر مراد راس نے مزید کہا کہ عوام کے بنیادی مسائل کا حل پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

Facebook Comments