جمعرات 25 اپریل 2024

یوسف رضاگیلانی کا بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن رکوانے کیلئے درخواست دائر

اسلام آباد(دھرتی نیوز)یوسف رضاگیلانی کا بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن رکوانے کیلئے الیکشن کمیشن درخواست دائر کردی گئی ، جس میں کہا علی حیدر گیلانی کی ویڈیواور مریم نواز کا بیان دھاندلی کاثبوت ہے۔

دھرتی نیوز کی تفصیلات کے مطابق یوسف رضاگیلانی کا سینیٹرکامیابی کا نوٹیفکیشن رکوانے کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا ، اظہرصدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا گیا۔

اظہرصدیق ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ دھاندلی کےالزام پرمریم نواز،علی حیدر کیخلاف کارروائی کی جائے، سپریم کورٹ کی ہدایات کےباوجودجدیدٹیکنالوجی استعمال کیوں نہ کی گئی، سپریم کورٹ کے احکامات پرعمل نہ کرناتوہین عدالت ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ علی حیدر گیلانی کی ویڈیواورمریم نوازکابیان دھاندلی کاثبوت ہے، بیان اور ویڈیو پرالیکشن ایکٹ کےتحت مقدمہ درج کیا جائے۔

دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن میں دھاندلی قابل دست اندازی جرم ہے ، اس کی انکوائری کی جائے، یوسف رضاگیلانی کا بطورسینیٹرکامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا جائے۔

خیال رہے اسلام آباد کی جنرل نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی نے پی ٹی آئی کے امیدوار حفیظ شیخ کو شکست دے دی تھی ، یوسف رضاگیلانی کو 169 ووٹ ملے، جب کہ حفیظ شیخ کو 164 ووٹ ملے، قومی اسمبلی سے مجموعی 340 ووٹ کاسٹ ہوئے، اور 7 مسترد ہوئے۔

Facebook Comments