جمعہ 26 اپریل 2024

سپین میں کورونا کی تیسری لہر ،بیروز گار افراد کی تعداد40لاکھ سے تجاوز کر گئی

بارسلونا(دھرتی نیوز ڈیسک)کورونا وائرس کی تیسری لہر نےسپین کی معیشت پر گہرے اثرات مرتب کئے ہیں۔تازہ ترین اعداوشمار کے مطابق سپین میں بے روزگار افراد کی تعداد 40 لاکھ سے تجاوز کرگئی یے۔صرف فروری کے مہینے میں 44 ہزار 4 سو 36 افراد بطور بے روزگار رجسٹرڈ ہوئے۔

وزارت محنت کے اعدادوشمار کے مطابق 20 ہزار افراد بطور ورکر رجسٹرڈ ہوئے جبکہ امداد اسکیم ایرتے میں مزید 91 ہزار 500 افراد نے رجسٹریشن کروائی۔فروری ایسا مہینہ سمجھا جاتاہے جب سپین میں روزگار کا آغاز ہوتاہے۔کوروناوائرس کی تیسری لہر کے باعث فروری کے مہینے میں مزید پابندیاں عائد کیں گئیں جس کے سبب متعدد کاروبار عارضی طور پر بند کئے گیے۔ متعدد علاقائی حکومتوں کی جانب سے ایسٹر کے موقع پر پابندیاں برقرار رکھنے کا عندیہ دیاہے۔

Facebook Comments