جمعرات 25 اپریل 2024

سعودی عرب اپریل میں کیا کرنے جارہا ہے؟ بڑا اعلان

ریاض(دھرتی نیوز ڈیسک) خام تیل پیدا کرنے والے بڑے ممالک کی تنظیم ’اوپیک پلس’ نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب اپریل 2021 میں بھی یومیہ ایک ملین بیرل تیل کم نکالے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے خیر سگالی کے طور پر اپریل کے دوران بھی تیل کی پیداوار میں مزید 10لاکھ بیرل کی کمی میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

سعودی حکومت نے اپیک پلس کے ممبران کو اپنے اس فیصلے سے آگاہ کردیا۔

اوپیک پلس کا کہنا ہے کہ خیرسگالی کے طور پر مملکت کے فیصلے سے تیل کے مسائل حل کرنے میں معاونت ملے گی۔ سعودی حکومت کی اس حکمت عملی سے تیل کے نرخ 5 فیصد بڑھے ہیں۔

سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا کہ تیل کوٹے میں توسیع کا معاہدہ عالمی منڈی میں تیل کی بہتری کے لیے اہمیت رکھتا ہے۔

خیال رہے کہ جمعرات کو اوپیک پلس کے وزرا کا 14 واں اجلاس ہوا جس میں تیل پیداوار میں کمی کا معاہدہ کیا گیا جس کے بعد 1 بیرل خام تیل کی قیمت میں 3 ڈالر کی بڑھوتی ریکارڈ کی گئی۔

Facebook Comments