منگل 23 اپریل 2024

اقوام متحدہ نے اسلام دشمن ممالک کی اصل حقیقت دنیا کے سامنے کھول کر رکھ دی

نیویارک(دھرتی نیوز ڈیسک)اقوام متحدہ کی ہیو من رائٹس کونسل کی ایک رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بعض ممالک نے مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کو جائز قرار دے دیا ہے ،اسلام دشمن ممالک میں مسلمانوں کے انسانی حقوق پامال کیے جا رہے ہیں اور ریاستوں نے اس پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں ۔

  دھرتی نیوز کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکہ میں دہشت گرد حملے کے بعد مسلمانوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے ، کئی مسلمانوں نے اقوام متحدہ کی ٹیم کو بتایا کہ بعض ممالک میں انہیں مشکوک کمیونٹیز کے طور پر دیکھا جاتا ہے، ایک چھوٹی سی جماعت کی کارروائیوں کو پوری مسلم امہ پر ڈال کر مسلمانوں سے نفرت کا پرچار کیا جا رہا ہے۔اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل کے مطابق بعض ممالک اسلام کا منفی تاثر ابھار کر مسلمانوں کو خوفزدہ کر رہے ہیں جس سے ان ممالک میں بسنے والے مسلمانوں کی جان و مال کے تحفظ کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

Facebook Comments