ھفتہ 20 اپریل 2024

آسٹریا میں کورونا حملوں میں شدت آگئی ،ہسپتالوں پر دباو بڑھنے لگا

ویانا(دھرتی نیوز ڈیسک)آسٹریا میں ایک بار پھر کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا جس کی وجہ سے ہسپتالوں پر دباو بڑھنے ۔آسٹرین حکومت نے لوگوں کو کورونا کیسز کی تیزی سے بڑھتی ہوئی تعدادسے خبردار کیا ہے گزشتہ روز دو ہزار 688کورونا کیسز سامنے آئے جبکہ 17اموات بھی ہوئیں ۔

آسٹرین محکمہ ہیلتھ نے پیش گوئی کی ہے کہ 10 مارچ تک آسٹریا میں روزانہ کورونا کیسز 32سو تک پہنچ جائیںگے۔ماہرین کے مطابق اگلے سات روز میں کورونا کیسز کی روزانہ کی بنیاد پر تعداد میں دو سو سے تین سو کیسز تک اضافہ ہو جائے گا ۔ماہرین کے مطابق عام اور انتہائی نگہداشت دونوں یونٹوں میں کوروناکیسز کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔ادھر وزیر صحت روڈلف انشوبر نئے کورونا قوانین نافذ کرنا چاہتے ہیںجس میں کرفیو ،لازمی ٹیسٹ اور FFP2 ماسک پہننے پر سختی سے عمل کرناشامل ہیں۔

 کسی بھی صورت میں حالیہ دنوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جمعرات کو دو ہزار324، بدھ کو دو ہزار 553،منگل کو ایک ہزار 920 اور پیر کو ایک ہزار409 نئے کیسز سامنے آئے تھے ۔

Facebook Comments