جمعرات 25 اپریل 2024

برطانیہ میں پولیس پیچھے لگنے پر عمار اور ذیشان نامی منشیات فروش کار سے کوکین پھینکتے پکڑے گئے

برمنگم (دھرتی نیوز ڈیسک)برطانوی پولیس نے دو منشیات فروشوں کو تین ہزار پاونڈ مالیت کی ہیروئن اور کوکین سمیت پکڑلیا ۔

برمنگھم کے دو منشیات فروشوں کو پولیس نے پیروی کرنے کے بعد ایم 5 پر اپنی کار سے ہیروئن اور کوکین پھینکتے ہوئے پکڑا لیا۔ اڑتیس سالہ عمار غالب اور 26 سالہ ذیشان عمران اپنی گاڑی پر ایم 5سے جنکشن 6پرورسیسٹر کی طرف جا رہے تھے جنہیںپولیس نے روکنے کی کوشش تو پو انہوں نے اپنی گاڑی بھگا دی اور پھر فرار ہوتے ہوئے گاڑی سے پیکج پھینکا ۔

پولیس افسران منشیات کی بازیابی اور دونوں کی گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔ ورسٹرٹر کراون کورٹ نے آج کلاس اے منشیات رکھنے پر ان دونوں کو جیل بھیج دیا ۔میری لینڈ ایوینیو کے غالب کو پانچ سال اور سات ماہ جبکہ ہیتھ فیلڈ روڈ کے عمران کو تین سال چھ ماہ کی سزا سنائی گئی ہے۔

Facebook Comments