ھفتہ 20 اپریل 2024

کراچی ایکسپریس حادثہ،ٹرین حادثہ میں جاں بحق خاتون کے اہلخانہ کے لیے مالی امداد کا اعلان

لاہور (دھرتی نیوز) پاکستان ریلویز کی جانب سے روہڑی اور پنوں عاقل کے درمیان پیش آنے والے ٹرین حادثے میں جاں بحق خاتون کے اہلخانہ کے لیے 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا گیا ہے، جاں بحق خاتون عظمیٰ کراچی سے ساہیوال جا رہی تھیں۔

 دھرتی نیوز کے مطابق ریلوے حکام کا بتانا ہے کہ کراچی ایکسپریس 10 بجے کے بعد حادثے کی جگہ سے مسافروں کو لے کر لاہور کے لیے روانہ ہو گی۔

خیال رہے کہ کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس رات گئے روہڑی اور پنوں عاقل کے درمیان حادثے کا شکار ہو گئی تھی، حادثے میں خاتون جاں بحق جب کہ خواتین اور بچوں سمیت 40 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

Facebook Comments