جمعرات 25 اپریل 2024

پی ایس ایل کا التواء، نجم سیٹھی بورڈ پر برس پڑے، خطرے کی گھنٹی بجادی

لاہور (دھرتی نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی )کے سابق چیئرمین اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی بنیاد رکھنے اور پھر عالمی سطح پر متعارف کروانے والے نجم سیٹھی نے پاکستان سپر لیگ 2021 کے غیر معینہ مدت تک التوا پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان سارے معاملات کا ذمہ دار بورڈ ہے، اس مرحلے میں کوئی نہیں بتا سکتا کہ کتنا مالی نقصان ہوگا لیکن یہ بہت بڑا نقصان ہوگا کیونکہ براڈ کاسٹرز، اسپانسرز، فرنچائز، کھلاڑیوں اور انتظامیہ مالی نقصان اور اس کے ازالے کے لیے آواز بلند کریں گے۔

 نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ‘پی ایس ایل 6 کے اچانک التوا سے لیگ کے مستقبل پر منفی اثر پڑا ہے اور رپورٹس آرہی ہیں کہ پی سی بی ایس اوپیز پر سختی سے عمل درآمد کرانے میں ناکام رہا جس کے نتیجے میں کئی فرنچائز کے مالکان اور ان کے رشتہ دار، کھلاڑیوں اور پی سی بی کے عہدیداروں نے سٹیڈیم میں ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی، بعض افراد کو ڈگ آؤٹ میں بیٹھے دیکھا گیا جو مضحکہ خیز بات ہے۔

ا ن کا کہنا تھا کہ ‘اگر این سی او سی نے پہلے 20 فیصد اور پھر 50 فیصد تماشائیوں کو میدان میں آنے اور پھر پلے آف میچوں میں 100 فیصد تماشائیوں کی اجازت دی تھی تو ان کو کووڈـ19 پروٹوکولز اور ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے اپنی ٹیم تعینات کردینی چاہیے تھی۔

Facebook Comments