جمعرات 23 جنوری 2025

پی ایس ایل میں شامل کتنے لوگوں نے کورونا ویکسین لگوائی تھی، ان میں کون کونسے کھلاڑی شامل تھے؟ اہم معلومات سامنے آگئیں

کراچی (دھرتی نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)6 کے دوران 160 سے زائد کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف نے کورونا ویکسین لگوائی، کورونا ویکسین لگوانے والوں میں چار غیر ملکی بھی شامل تھے۔

 دھرتی  نیوز کے مطابق تقریباً تین سو افراد میں سے 160 کھلاڑیوں اور آفیشلز نے ویکسین لگوائی، پی ایس ایل میں شریک چار غیر ملکیوں نے بھی ویکسین لگوائیں، غیر ملکیوں میں دو کھلاڑی اور 2 کوچنگ اسٹاف نے ویکسین لگوائی۔کورونا ویکسین لگوانے والوں میں میں قومی فاسٹ باؤلر محمد عامر بھی شامل ہیں۔کورونا ویکسین لگوانے کے بعد محمد عامر کا کہنا ہے کہ ویکسین کے کوئی منفی اثرات نہیں ہیں، یہ بہت ضروری ہے، ہر کسی کو ویکسی نیشن کروانی چاہیے۔

Facebook Comments