جمعہ 19 اپریل 2024

وزیر اعظم کا خیبر پختونخوا اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ کی چھٹی کا فیصلہ، اب تک کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا

اسلام آباد (دھرتی نیوز) اینکر پرسن محمد مالک نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ کی ’چھٹی‘ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

 دھرتی نیوز کی رپورٹ کے مطابق محمد مالک نے کہا کہ وزیر اعظم نے پنجاب کے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار اور خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن ان دونوں کی تبدیلی سے پہلے چیف سیکرٹری پنجاب کی چھٹی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی تبدیلی پر بھی غور کیا جا ر ہا ہے۔

 محمد مالک کے مطابق چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کے بعد پنجاب میں تبدیلی لائی جائے گی۔ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے 12 مارچ کو چیئرمین سینیٹ کا انتخاب کرانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

Facebook Comments