جمعرات 28 مارچ 2024

تارکین وطن پاکیستانیوں کو جرمنی سے ڈی پورٹ کرنے کی مہم میں مزید تیزی

تارکین وطن پاکیستانیوں کو جرمنی سے ڈی پورٹ کرنے کی مہم میں مزید تیزی

فرینکفرٹ ( دھرتی نیوز) تازہ ترین رپورٹس کے مطابق فرینکفرٹ کے گردونواح شہروں سے چند دنوں سے پولیس نے پناہ گزینوں کی رہائش گاہوں سے بڑی تعداد میں پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرنے کی غرض سے گرفتارکرکے حراستی مرکز میں منتقل کردیا ہے.جس سے پناہ گزین پاکستانیوں میں شدید بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے.گرفتار ہونے والے پناہ گزینوں کا زیادہ تر تعلق ضلع گجرات اور منڈی بہاؤالدین سے بتایا جاتا ہے.یاد رہے یہ لوگ اپنی معاشی مجبوریوں کی وجہ سے یہاں مقیم ہیں.پاکستانی وزارت داخلہ ان کے شناختی کاغذات براہ راست جرمنی کو مہیا کررہی ہے.ان میں سے اکثریت غیر قانونی طور پر جرمنی میں داخل ہوئے اور جرمنی کے سیاسی پناہ گزین والے قانون سے فائدہ اٹھاتے ہیں اور یہاں رہنے کا جواز مل جاتا ہے.
تارکین وطن پاکیستانیوں کو جرمنی سے ڈی پورٹ کرنے کی مہم میں تیزی
چونکہ سیاسی پناہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہوتی ہے.اور سیاسی پناہ لینے والے افراد کو عدالت میں موقع دیا جاتا ہے کہ آپ کو اپنے ملک میں کیا مسائل در پیش تھے. پناہ گزینوں کی اکثریت اپنے آپ کو حق دار ثابت نہیں کرسکتی ان کی سیاسی پناہ کی درخواس رد کردی جاتی ہے اور اس کے ساتھ ان کو دوبارا اپیل کرنے کا حق بھی دیا جاتا ہے.

یہ بھی پڑھیں
جرمنی جوکہ ایک فلاحی اور انسان دوست ریاست ہے،اسی ہمدردی کی بنیاد پر ہر پناہ گزین کے لئے قانون میں‌مکمل گنجائش رکھی گئی ہے کہ درخواست دہندہ خود کو جرمنی میں رہنے کے لئے حق دار ثابت کرسکے
چونکہ ہمارے وطن پاکستان میں ایسا کوئی مسلۃ نہیں ہے تو کیس رد ہوجاتے ہیں صرف اور صرف معاشی ناہمواریوں کے شکار لوگ بہتر مستقبل کے خواب سجائے یورپ کا رُخ کرتے ہیں.افسوس صد افسوس حکومت پاکستان کے ظالمانہ معاہدہ کی بدولت ان لوگوں کو ڈی پورٹ کرنے کے لئے شناختی کاغذات فراہم کررہی ہے

پاکستان حکومت کے اس اقدام پر آپ کی کیا رائے ہے ضرور بتائیں

Facebook Comments