جمعہ 29 مارچ 2024

اِس سال عورت مارچ کوملتوی ہوناچاہئیے کیونکہ ۔ ۔ ۔ غریدہ فاروقی کا موقف بھی آگیا

اسلام آباد (دھرتی نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ویمنز ڈے منایا جارہاہے اور اس موقع پر خواتین اپنے حقوق کے لیے ریلیاں بھی نکالتی ہیں لیکن سینئر صحافی اور اینکرپرسن غریدہ فاروقی نے اس سال عورت مارچ کو ملتوی کرنے کی تجویز دیدی اور ساتھ وجہ بھی بتادی۔

ٹوئٹر پر غریدہ فاروقی نے لکھا کہ ” کوروناکی پاکستان میں تیسری لہر آچکی ہے اورکیسزخطرناک حدتک بڑھ رہے ہیں۔ذمہ دارشہری، ذمہ دارعورت ہونے کےناطےمیں سمجھتی ہوں اِس سال عورت مارچ کوملتوی ہوناچاہئیے۔ کورونا کے ایس او پیز کاپرچارکیاجارہا ہےجوبہت اچھی بات ہےمگر جہاں ہجوم ہو ، وہاں خطرہ رہتاہے۔دنیابھرمیں خواتین نے وبا کیخلاف سب سےزیادہ ذمہ داری دکھائی ہے”۔

اس سے قبل انہوں نے خواتین کو ویمنز ڈے کی مبارکباد بھی دی اور کہا کہ پابندیوں کو توڑ دیں۔

Facebook Comments