جمعرات 25 اپریل 2024

سعودی عرب میں پابندیوں کا خاتمہ۔۔۔۔۔۔ لیکن اہم شرط رکھ دی گئی

ریاض(دھرتی نیوز ڈیسک) سعودی عرب میں گزشتہ روز سے تفریحی مراکز پر عائد پابندیاں ختم کردی گئیں لیکن شہریوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ ہر صورت ایس او پیز کا خیال رکھیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں سینما گھر کھل گئے، ہوٹلوں میں بیٹھ کر کھانا کھانے کی جازت مل گئی اور دیگر تفریحی مراکز پر بھی پابندی نہیں رہی لیکن عوام کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا، بصورت دیگر متعلقہ ادارے ایکشن لیں گے اور مراکز بند بھی کیے جاسکتے ہیں۔

مذکورہ شعبے کورونا کے باعث عائد پابندیوں سے شدید متاثر ہوئے تھے تاہم اب بحال ہوچکے۔ سعودی ٹورازم اینڈ ڈویلپمنٹ گروپ میں عبدالمحسن الحکیر انٹرٹینمٹ کمپنی کا کہنا ہے کہ تفریحی مقامات کھولے جارہے ہیں۔

کمپنی نے بتایا کہ پارٹیوں اور میٹنگ ہال سمیت چند دیگر مراکز پر پابندی تاحال برقرار ہے۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان پابندیوں کے خاتمے کے بعد ابتدائی طور پر تجارت میں قدرے اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔ خیال رہے کہ سعودی عرب میں جم یا ورزش سینٹرز بھی کھل گئے ہیں۔

Facebook Comments