جمعہ 26 اپریل 2024

ایشیاءکپ کا انعقاد جلد متوقع لیکن بھارت کی جانب سے ’بی‘ ٹیم بھیجے جانے کا امکان مگر کیوں؟

لاہور (دھرتی نیوز) ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) ایشیاءکرکٹ کپ کے جلد انعقاد ہو گا تاہم بھارت کی جانب سے ایونٹ میں شرکت کیلئے ’بی‘ ٹیم بھجوائے جانے کا امکان ہے کیونکہ اسے انہی تاریخوں میں ٹیسٹ چیمپین شپ کا فائنل کھیلنا ہے۔

دھرتی نیوز کی تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی ہونے والا ٹی 20 ٹورنامنٹ اب جون میں سری لنکا میں کروانے کا پلان بنایا جارہا ہے تاہم دوسری جانب بھارتی ٹیم کو 18 سے 22 جون تک انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ چیمپین شپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے مقابل ہونا ہے۔

 بھارتی ٹیم کو انگلینڈ میں قرنطینہ کیلئے اضافی وقت بھی درکار ہوگا، اس لئے ایشیاءکپ میں ’بی‘ ٹیم بھجوانے کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے، بی سی سی آئی حکام کی اے سی سی سے میٹنگ طے ہے جس کے بعد ایشیا کپ کے مستقبل کا فیصلہ جلد متوقع ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے گزشتہ دنوں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ رواں سال ایشیاءکپ رکا انعقاد مشکل دکھائی دیتا ہے جبکہ بھارت بھی اس ٹورنامنٹ کی جگہ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل ) کا انعقاد چاہتا تھا۔

Facebook Comments