بدہ 24 اپریل 2024

حمزہ شہباز کی ضمانتی دستاویزات پر دستخط نہ ہونے پر جج احتساب عدالت برہم

لاہور(دھرتی نیوز) حمزہ شہباز کی ضمانتی دستاویزات پر دستخط نہ کرنے کے معاملے کے حوالے سے سماعت کے دوران احتساب عدالت کے جج نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل پر برہمی کا اظہار کردیا۔

 دھرتی نیو ز کے مطابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل دستاویزات سمیت عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران احتساب عدالت کے جج نے استفسار کیا کہ دستاویزات پر حمزہ شہباز کا انگوٹھا ہے، دستخط کیوں نہیں کرائے گئے۔ اس موقع پر احتساب عدالت کے جج کا کہنا تھا کہ آپ لوگوں پر حیران ہوں کہ ایسا کیوں ہوا؟احتساب عدالت کے جج کا کہنا تھا کہ یہ انگوٹھا آپ نے خود لگایا۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کا کہنا تھا کہ غلطی ہوگئی، آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے عدالت سے معذرت کی گئی۔ احتساب عدالت کے جج کا کہنا تھا کہ اس معاملے کو ختم نہیں کررہا۔عدالت نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کو 11مارچ کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت11مارچ تک ملتوی کردی۔

Facebook Comments