ھفتہ 20 اپریل 2024

تمام سیاسی جماعتیں مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ، مصطفی کمال

کراچی(دھرتی نیوز) چیئرمین پاکستان سرزمین پارٹی (پی ایس پی)سید مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہیں۔ملک لڑائی کرکے نہیں چلایا جاسکتا۔

 نیوز کے مطابق مصطفی کمال نے نیب کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے اعتماد کے ووٹ کے بعد سب کو چور، ڈاکو، کرپٹ کہہ دیا،وزیر اعظم کو سب کو چور، ڈاکو کہہ رہے ہیں تو انہیں پکڑے گا کون؟ان کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں، چوروں کو پکڑنے کیلئے اقوام متحدہ کی فوج منگوانی پڑے گی؟جنہیں چور کہا جار ہا ہے انہیں لوگوں نے ووٹ دے کر اسمبلی بھیجا ہے۔

وزیر اعظم ان کے ساتھ بیٹھ کر انتخابی اصلاحات پر بات کریں۔چیئرمین پی ایس پی کا کہنا تھا کہ کسی کو عوام کے مسائل سننے کی فکرنہیں،اپوزیشن کو یہ فکر ہے کہ حکومت کو کیسے گرائیں۔ایم کیو ایم کے پاس کراچی کی مردم شماری پربات کرنے کا نادر موقع تھا، افسوس ایم کیو ایم نے یہ موقع گنوا دیا۔

Facebook Comments