جمعرات 06 مئی 2021

پی ایس ایل کے ملتوی ہونے کے معاملے پر فرنچائز مالکان نے شکایات کے انبار لگا دیے

لاہور (دھرتی نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن کے ملتوی ہونے کے معاملے پر منعقدہ اجلاس میں فرنچائز مالکان نے شکایات کے انبار لگا دیے۔

پاکستان سپر لیگ کے معاملے پر ورچوئل اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی، چیف ایگزیکٹو وسیم خان، سی او او سلمان نصیر، ڈائریکٹر کمرشل بابر حامد اور فرنچائز مالکان نے شرکت کی۔اجلاس میں فرنچائز مالکان نے مطالبہ کیا معاملات کا از سر نو جائزہ لیا جائے۔

فرنچائز مالکان نے کہا کہ اہم معاملات پر مشاورت نہیں کی جاتی جبکہ کوویڈ پروٹوکولز پر بھی بات نہیں کی گئی اور معاملات کو دور رکھنے کی وجہ سے صورتحال خراب ہوئی۔چیئرمین احسان مانی نے تمام باتیں تحمل سے سنیں اور تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ مستقبل میں شکایت کا موقع نہیں ملے گا جو ہو چکا ہے ویسا نہیں ہو گا۔

 اجلاس میں پی ایس ایل کے باقی ماندہ میچز کیلئے لاہور اور راولپنڈی کے وینیوز پر بات ہوئی جبکہ دورہ افریقا کے ملتوی ہونے کی صورت میں اس ماہ کی آخر کی ونڈو پر بھی بات ہوئی تاہم حتمی بات چیت اگلی میٹنگ میں ہوگی۔

Facebook Comments


Holy Quran is re-placed in the Holy Haram – Dharti News Local and International News Bulletin 12 PM Dharti News Bulletin 03 PM Dharti News Local and International News Bulletin 12 PM Dharti News Headlines 9 AM Dharti News Bulletin 03 PM Pak Media Journalist Saudi Arabia Aftar Dinner – Dharti News Local and International Bulletin 01 PM