بدہ 24 اپریل 2024

ایک ووٹ بھی غلط ثابت ہوا تو کرسی چھوڑ دوں گا‘ اسد قیصر

اسلام آباد(دھرتی نیوز) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ایک بھی ووٹ غلط ثابت ہوا تو کرسی چھوڑ دوں گا۔

دھرتئ  نیوز کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے مشترکہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینٹ چیئرمین کے الیکشن میں جیت کسی کی بھی ہو کامیابی جمہوریت کی ہونی چاہئے۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے باہر جو بھی ہنگامہ آرائی ہوئی اس پر تحقیقات کریں گے۔ تحقیقات کے لئے کمیٹی بنادی گئی ہے۔ اسد قیصر نے کہا کہ وزیر اعظم کو کاسٹ ہونے والے ووٹوں میں اگر ایک ووٹ بھی غلط ثابت ہوا تو کرسی چھوڑ دوں گا،ان کا کہنا تھا کہ میرا اور فیصل واوڈا کا ووٹ گنیں تو 180ووٹ بنتے ہیں۔

 چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ کیلئے ہر جگہ جا سکتا ہوں۔ ہمارا مقصد پارلیمنٹ کو مضبوط اور قانون کو بالادست بنانا ہے۔تیاری آپکے سامنے ہیں، کوشش کررہے ہیں، اللہ کامیابی دے گا۔جمہوریت کے آزاد میڈیا بنیادی شرط ہے،میڈیا کو سہولت دیں گے۔

Facebook Comments