جمعہ 29 مارچ 2024

’چھوٹی بہن کی پیدائش پر والد نے آدھی جمع پونجی دمشق کے لوگوں کو مٹھائیاں کھلانے میں لگا دی تھی ‘ اقرار الحسن کو اس ٹوئٹ پر لوگوں نے آڑے ہاتھوں لے لیا

کراچی (دھرتی نیوز)گزشتہ روز دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی یوم خواتین منا یا گیا اور خواتین کی اہمیت کے حوالے سے لوگوں نے سوشل میڈ یا پر بھی اپنے رائے کا اظہار کیا ۔اب معروف اینکر پرسن اقرار الحسن کا بھی ایک ٹوئٹ سامنے آیا ہے جس پر لوگ انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں ۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک سوال کے جواب میں اقرار الحسن نے کہا کہ میری چھوٹی بہن دمشق (شام) میں پیدا ہوئی تھیں۔ میری والدہ بتاتی ہیں میرے والد نے کم و بیش اپنی آدھی جمع پونجی دمشق کے لوگوں کو مٹھائیاں کھلانے میں لگا دی تھی۔

اقرار الحسن کے اس ٹوئٹ پر سوشل میڈ یا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ،سفینہ نامی سوشل میڈ یا صارف نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ بس کر پگلے رلائے گا کیا ۔

ایک سوشل میڈ یا صارف نے کہا کہ اقرار الحسن ایک طرف اپنی غربت کی باتیں بتاتے ہیں اور دوسری طرف بہن کی پیدائش پر دمشق میں آدھی جمع پونجی کی مٹھائیاں بانٹ دی ان کے والد نے ۔

مبین عباس نے کہا کہ اقرار بھائی ہاتھ ہولارکھیں ۔۔

عماد خان نے کہا کہ اقرار بھائی آپ کے والد کے جذبے کو سلام لیکن کیا آپ لمبی لمبی چھوڑ کر عالمی مقابلوں میں شرکت کر کے پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں ۔

 

Facebook Comments