جمعہ 29 مارچ 2024

وزیراعظم کے مشہور زمانہ ڈائیلاگ ’آپ نے گھبرانا نہیں ‘پر گانا بھی سامنے آگیا ،سن کر پی ٹی آئی سپورٹر زنے بھی تعریف کردی

لاہور(دھرتی نیوز)وزیراعظم عمران خان وقتاً فوقتاً قوم کو مشکل حالت کا سامنا کرنے اور ان سے نہ گھبرانے کا مشورہ دیتے ہیں ۔مہنگائی سے تنگ عوام کو وزیراعظم کا یہ مشورہ’آپ نے گھبرانا نہیں ہے‘تنقید کا نشانہ بنا رہتا ہے ،اپوزیشن رہنما بھی وزیراعظم کے اس قول کو نقل کر کے انہیں خوب تنقید کا نشانہ بناتے ہیں ،اب اس مشورے پر گانا بھی سامنے آگیا ۔

مائیکر وبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر صحافی انصار عباسی نے گانے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پیغام لکھا ’آپ نے گھبرانا نہیں‘۔ گانے میں بھی وزیراعظم عمران خان کے اس ڈائیلاگ کو منفرد انداز میں طنز کا نشانہ بنا یا گیا۔گانے کا ایک شیر کچھ اس طرح ہے ۔

وزیر اعظم کو اداروں نے اعتماد کا ووٹ لے کردیا، شاہد خاقان عباسی
صابن مہنگا ہو جائے تو آپ نے لگانا نہیں

آپ نے گھبرانا نہیں ،آپ نے گھبرانا نہیں

آٹا مہنگا ہو جائے تو آپ نے کھانا نہیں

آپ نے گھبرانا نہیں ،آپ نے گھبرانا نہیں

تحریک انصاف کے ایک سپورٹر نے کہا کہ میں پی ٹی آئی سپورٹر ہوں لیکن مجھے یہ گانا پسند آیا

اسد اللہ نے کہا کہ میں تحریک انصاف کا بہت بڑا سپورٹر ہوں لیکن مجھے بھی یہ گانا پسند آیا

اعجاز عباسی نے کہا کہ ہم خان صاحب کے ساتھ ہیں اور ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں

چند سوشل میڈ یا صارفین نے گانے کی ان الفاظ میں تعریف کی ۔

Facebook Comments