جمعرات 25 اپریل 2024

اربوں روپے کا رمضان پیکج تیار، کیا کچھ سستا ہونے جا رہا ہے؟ پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد (دھرتی نیوز) حکومت کی جانب سے چھ ارب 37 کروڑ روپے کا رمضان پیکج تیار کرلیا گیا ہے جس کے تحت یوٹیلٹی سٹورز پر 19 بنیادی ضرورت کی اشیا پر 50 روپے تک کی رعایت دی جائے گی۔

 دھرتی نیوز کی  رپورٹ کے مطابق رمضان پیکج کے تحت یوٹیلٹی سٹورز پر چائے کی پتی 50 روپے، گھی 43 ، چینی 40 اور آٹا ساڑھے 30 روپے تک سستا کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ کوکنگ آئل کی قیمت میں 20 روپے، مسور کی دال 30 روپے، چنے کی دال 15 روپے،سفید چنے 25 روپے، مونگ اور ماش کی دال 10 روپے فی کلو سستی کی جائے گی۔

 رمضان پیکج کے تحت مشروبات اور دودھ کی قیمت میں 20 روپے ، بیسن اور کھجور کی قیمت میں 10 روپے اور چاول کی قیمت میں 12 روپے فی کلو کمی کی جائے گی۔

Facebook Comments