ھفتہ 20 اپریل 2024

کورونا ویکسینیشن کے دوسرے مرحلے کا آج سے آغاز،سینئر سٹیزن کو لگائی جائے گی

اسلام آباد(دھرتی نیوز) کورونا ویکسینیشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز آج سے ہوگا، جس میں سینئر سٹیزن کو ویکسین لگائی جائے گی۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل نے کورونا ویکسین سے متعلق ایک اور خوشخبری سنادی، ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسینیشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز آج سے ہوگا جس کےلئے سینئر سٹیزن کو ویکسین کےلئے ایس ایم ایس بھیجا جائے گا۔

محکمہ صحت سندھ نے کہا کہ ویکسین ساٹھ سال سے زائد عمر کے افراد کو لگائی جائے گی۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے میں ویکسی نیشن کےلئے سندھ میں 14 سینٹرز قائم کیے گئے ہیں،ویکسین کےلئے رجسٹریشن آن لائن یا مختلف سینٹر پر کرائی جاسکے گی۔

Facebook Comments