جمعرات 25 اپریل 2024

ڈسکہ ضمنی انتخاب، سپریم کورٹ میں سماعت آج ہوگی

اسلام آباد(دھرتی نیوز)این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کے حوالے سے سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی کی اپیل آج سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے، 3 رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔

اس حوالے سے رجسٹرار آفس نے نوٹس جاری کردیئے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن نے 18 مارچ کو حلقے میں ری پولنگ کا حکم دے رکھا ہے۔اسجد ملہی نے سپریم کورٹ سے استدعا کی تھی کہ ڈسکہ کے انتخابات دوبارہ کرانے کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر نتائج کا اعلان کرنے کا حکم دیا جائے۔

Facebook Comments