ھفتہ 20 اپریل 2024

محکمہ زراعت سندھ نے درآمد کی گئی گندم کے معیار پر سوالات اٹھادئیے

کراچی(دھرتی نیوز) محکمہ زراعت سندھ نے درآمد کی گئی گندم کے معیار پر سوالات اٹھادئیے۔

 دھرتی  نیوز کے مطابق محکمہ زراعت سندھ کی جانب سے تیار کی جانے والی رپورٹ میں انکشاف ہو ا ہے کہ بیرون ملک سے منگوائی جانے والی گندم انتہائی غیر معیاری ہے، رپورٹ کے مطابق یوکرائن اور روس سے درآمد کی جانے والی گندم انتہائی غیر معیاری ہے اوراس کی روٹی بھی کھانے کے قابل نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق غیر معیاری درآمد شدہ گندم میں 70فیصد پاکستانی گندم ملا کرکھانے کے قابل بنائی جارہی ہے۔ اس حوالے سے وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے وفاقی حکومت کو متعدد بار اس مسئلہ کی نشاندہی کروائی ہے مگرغیر ملکی گندم کو امپورٹ کرنے کا سلسلہ ابھی رکا نہیں ہے۔

غیر ملکی گندم کی قیمت بھی ملکی گندم سے زیادہ ہوتی ہے۔محکمہ زراعت سندھ کا کہنا ہے کہ صوبائی اور وفاقی حکومت مقامی کاشتکاروں کو تحفظ فراہم کرے اورانکے فائدے کا سوچے۔

Facebook Comments