جمعہ 26 اپریل 2024

راشد خان افغانستان کی ٹیم امیں کیسے سلیکٹ ہوئے؟ انضمام الحق کا اس میں کیا کردار تھا؟ سپن باؤلر نے داستان خود ہی بیان کردی

کابل(دھرتی نیوز-سپورٹس ڈیسک ) افغانستان کے لیگ سپن باؤلر راشد خان نے کہا کہ پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق نے ان کی ٹیم میں سلیکشن کے لیے اہم کردار ادا کیا۔آپکو ایسے کوچ کی ضرورت ہوتی ہے جو آپکی صلاحیتوں پر اعتماد کرتا ہو۔

معروف کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کو انٹرویو دیتے ہوئے راشد خان کا کہنا تھا کہ انضمال الحق جب افغان ٹیم کے کوچ بنے تو انہوں نے ٹیم سے پوچھا کہ کوئی لیگ سپن باؤلر نہیں ہےکیا؟ جس پر میرا نام سامنے آیا ، اگلے دن ہمارا زمبابوے سے میچ تھا مگر مجھے اس میچ کے لیے سلیکٹ نہیں کیا گیا۔ پریکٹس سیشن کے دوران انضمام الحق نے خود پیڈ کئیے اور مجھے باولنگ کا کہا میری پہلی دو گیندوں پر انہوں نے مجھے کٹ شارٹ لگائی تو تیسری گیند میں نے گگلی کی جو ان کے پیڈز پر لگی۔جس کے بعد انضمام الحق نے مجھے کہا کہ تم کل کے میچ کی تیاری کروں تم کل کا میچ کھیلو گے۔

راشد خان کا کہنا تھا کہ انضمام الحق نے انہیں کافی اعتماد دیا ، انضمام الحق سے قبل مجھے صرف ٹی 20 کا باؤلر سمجھا جاتا تھا انہوں نے مجھے ون ڈے ٹیم میں بھی سلیکٹ کیا۔

Facebook Comments