جمعہ 29 مارچ 2024

لاہور کوآلودگی سے بچانے کیلئے اقدامات نہ کرنے پر سیکرٹری ماحولیات پنجاب کو نوٹس جاری

لاہور(دھرتی نیوز-نیشنل ڈیسک)ہائیکورٹ نے لاہور کوآلودگی سے بچانے کیلئے اقدامات نہ کرنے پر سیکرٹری ماحولیات پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق لاہوہائیکورٹ میں لاہور کو آلودگی سے بچاﺅ کیلئے اقدامات نہ کرنے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیارکیاگیاہے کہ حکومت لاہور کو آلودگی سے پاک کرنے کے اقدامات میں ناکام ہو گئی ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پنجاب حکومت کو ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے اقدامات کا حکم دے ،عدالت نے سیکرٹری ماحولیات پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

Facebook Comments