لاہور قلندرز کے سی ای او نے پی ایس ایل ملتوی کر نے کے فیصلےکو غلطی قرار دیدیا
لاہور (دھر تی نیو ز- نیشنل ڈیسک )لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عاطف رانا نے پی ایس ایل سیزن چھ کو ملتوی کرنے کے فیصلے کو غلطی قرار دیدیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق عاطف رانا کا کہناتھا کہ غلطیاں سب سے ہوتی ہیں اور پی ایس ایل ملتوی ہونا بھی ایک غلطی ہے ، ماضی میں جو ہوا سو ہوا ، اب ہمیں مستقبل میں غلطی نہیں کرنا ہو گی ، چیئرمین احسان مانی نے فرنچائزز کو رابطے کا یقین دلایا ہے ۔ان کا کہناتھا کہ ہم 100 فیصد بائیو سیکیور ببل بنا سکتے ہیں اور عمل بھی کر سکتے ہیں ، امید ہے جلد شائقین پی ایس ایل کے میچز دیکھ سکیں گے ۔
سی ای او لاہور قلندرز کا کہناتھا کہ چیلنجز ضرور ہیں لیکن پی ایس ایل اب پہلے سے بھی بہتر ہو گی ، پی ایس ایل میچز ملتوی ہونے کا افسوس ہے ۔
متعلقہ خبریں
Facebook Comments