جمعرات 28 مارچ 2024

پاکستان کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و ستم کی مذمت کرتا ہے،ترجمان وزارت خارجہ کا بیا ن

اسلام آباد(دھر تی نیوز-نیشنل ڈیسک)پاکستان وزارت خارجہ کے ترجما ن کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قتل عام کی مذمت کرتا ہے۔

دھر تی نیوز کے مطابق ترجمان وزارت خارجہ زاہد حفیظ نے ازبکستان کے وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاہے کہ ازبکستان کے وزیر خارجہ نے پاکستان کا دورہ کیا ہے دورے کے دورا ن انہوں نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقاتیں کی۔وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیاں بڑھانے پر زور دیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا خطے کی ترقی وسائل کے منصفانہ حل سے ممکن ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ازبک صدرنے وزیر اعظم عمران خان کو تاشقند میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کےلئے پیغام بھیجاہے۔زاہد حفیظ کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کا کشمیر میں ظلم وستم جاری ہے۔بھارتی فوج کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہیں۔

Facebook Comments