جمعرات 25 اپریل 2024

آخر کار پشاورمیں بی آر ٹی سائیکل سروس کا افتتاح کر دیا گیا

پشاور(دھرتی نیوز- نیشنل ڈیسک)پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی)نے سائیکل سروس کا افتتاح کر دیا ہے.

خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان کامران بنگش نے افتتاح کے موقع پر کہا کہ پاکستان میں اربن موبیلٹی کے لیے یہ پہلی سائیکل اسکیم ہے، بی آر ٹی مکمل طور پر صاف و شفاف ماحول کو سپورٹ کر رہا ہے، بی آر ٹی ناقدین کو دن بدن اپنی تنقید کا جواب مل رہا ہے.

انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ شہروں کی طرز پر پشاور میں سائیکل سروس شروع ہوا، زو سائیکل سسٹم خواتین کے لیے بھی قابل استعمال ہے۔

Facebook Comments